Friday, 29 January 2016

F secure Booster




اگر بات کی جائے کہ سسٹم میں جمع ہونے والی فالتو فائلز کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہیں تو یہ بات کمپیوٹر کے ساتھ اینڈروئیڈ ڈیوائس پر بھی صادق آتی ہے۔ چاہے وہ اینڈروئیڈ فون ہو یا ٹیبلٹ، وقت کے ساتھ ساتھ اس پر اتنی غیرضروری فائلز جمع ہو جاتی ہیں کہ ڈیوائس کی کارکردگی پچاس فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔ چونکہ اینڈروئیڈ کے لیے نت نئی ایپلی کیشنز اور گیمز بنائیجا رہی ہیں تو صارفین بھی آئے دن کچھ نیا آزماتے ہیں۔ نئی ایپس اور گیمز ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں پھر ان میں سے کچھ کو اَن انسٹال کر دیتے ہیں۔ اسی طرح گیمز کی اپ ڈیٹس وغیرہ بھی ڈیوائس کو سست کرنے میں اپنا حصہ ڈالتی رہتی ہیں۔ ایک عام اینڈروئیڈ ڈیوائس کی کارکردگی پر ایپلی کیشن کیشے، ایپ ڈیٹا، ڈاؤن لوڈڈ فائلز اور اَن انسٹال کی گئی ایپلی کیشنز کی باقیات اثر انداز ہوتی ہیں۔

فون کی صفائی کے لیے آپ چاہیں تو کلین ماسٹر استعمال کر سکتے ہیں اور چاہے تو ایواسٹ گرائم فائٹر۔ یہی نہیں ان کے علاوہ بھی کئی ایپلی کیشنز اس کام کے لیے مفت دستیاب ہیں۔ حال ہی میں اینٹی وائرس بنانے والی ایک معروف کمپنی F-Secure نے اس میدان میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ایک ایپلی کیشن ’’ایف سکیور بوسٹر‘‘ کے نام سے پیش کی ہے۔

ایف سکیور بوسٹر اینڈروئیڈ ڈیوائس میں سے فالتو فائلز وغیرہ ڈیلیٹ کر کے اس کی رفتار کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ بیک گراؤنڈ میں چلنے والے غیر ضروری پراسیسز کو بھی بند کر دیتی ہے جس کی وجہ سے فون یا ٹیبلٹ کی بیٹری بھی بہتر کارکردگی دیتی ہے۔اس ایپلی کیشن کو استعمال میں آسان بنانے کے لیے الگ الگ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔



اسپیڈ اپ سسٹم

’’اسپیڈ اپ سسٹم‘‘ کے ذریعے آپ غیر ضروری پراسیسز بند کر کے ریم کا اضافی استعمال روک سکتے ہیں۔ جس سے فوراً ہی ڈیوائس کی رفتار اچھی ہو جاتی ہے اور بیٹری کا غیر ضروری استعمال بھی بند ہو جاتا ہے۔

ڈیلیٹ ٹریسیسز

’’ڈیلیٹ ٹریسیسز‘‘ (Delete Traces) کے حصے میں آپ اپنے فون سے حساس معلومات جیسے کہ کی گئی کالز کی تفصیل، ویب براؤزر کی ہسٹری وغیرہ حذف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اہم ذاتی ڈیٹا جو آپ فون میں مزید رکھنا نہیں چاہتے اُسے اس ایپ سے اس طرح حذف کر سکتے ہیں کہ بعد میں ری اسٹور نہ کیا جا سکے۔ یعنی یہ کسی بھی فائل کو مستقبل بنیاد پر ڈیلیٹ کر سکتی ہے۔

کلین اپ اسٹوریج

’’کلین اپ اسٹوریج‘‘ کے ذریعے آپ غیرضروری اور فالتو فائلز کو حذف کر کے خالی ڈسک اسپیس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے ذریعے آپ جو چاہیں ایپلی کیشنز اَن انسٹال بھی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے فون کو ہمیشہ بہترین حالت میں رکھنا چاہتے ہیں تو ’’ایف سکیور بوسٹر‘‘ ضرور انسٹال کریں کیونکہ یہ نہ صرف ڈیوائس کو بہتر طور پر چلنے میں مدد دیتی ہے بلکہ غیر ضروری پراسیسز کا خاتمہ کر کے بیٹری ٹائمنگ میں بھی اضافے کا سبب بنتی ہے 

ایف سکیور بوسٹر نسٹال کرنے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کریں

Related Posts:

  • How to Enable Start Menu and Button in Windows 8 Homepage » Windows » How to Enable Start Menu and Button in Windows 8 3 How to Enable Start Menu and Button in Windows 8 Microsoft Launched Windows 8 in 2013 and at that time they were not able… Read More
  • How to Automate Tasks in Windows Homepage » Windows » How to Automate Tasks in Windows 0 How to Automate Tasks in Windows Microsoft introduced the Macro Recorder feature in it’s first version of Windows 3.1 back in 90′s and … Read More
  • Redirect Blogger blog to Top Level Domain 4 Redirect Blogger blog to Top Level Domain Recently I started a new blog on blogger platform and it was really a painful experience for me because I am a fan of it and not finding many things that will make your l… Read More
  • Number for Account Verifications 94 Get Free US Virtual Phone Number for Account Verifications Free US virtual phone number can be very handy if you want to verify your Gmail account, PayPal, Facebook or any other USA mobile number required w… Read More
  • windows welcome you 8 Add Voice Welcome Note in your Windows Startup It’s amazing that over the years Windows have gone through many phases yet it still lacks many cool features. For example it doesn’t have any option in control panel… Read More

0 comments:

Post a Comment